وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی سزا معطلی کے عدالتی فیصلے کو متوازن قرار دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہت متوازن فیصلہ سنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومت سے ریلیف لینے کا طریقہ نہیں اپنایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف خود عدالت گئے، جہاں سے فیصلہ آگیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کیس میں طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کو 8 ہفتوں کے لیے معطل کردیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ 8 ہفتوں کے بعد بھی اگر ملزم کا علاج مکمل نہ ہو تو انہیں صوبائی حکومت سے رابطہ کرنا ہوگا۔