• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکٹ اجلاس میں بجٹ کی منظوری

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا سنڈیکٹ اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن صوبائی وزیر یاسمین راشد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 2018-19ء اور 2019-20ء کے بجٹ اخراجات کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ادویات فراہم کی جائیں‘ اس سلسلہ میں سپلیمنٹری بجٹ گرانٹ کی ضرورت پڑے تو وہ بھی دی جائیگی۔ سنڈیکٹ کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عمر اور انکی ٹیم کی طرف سے ڈینگی کی موجود وباء پر احسن طریقہ سے قابو پانے کی تعریف کی اور علاج کے دوران کسی کوتاہی کی شکایت نہ آنے کو سراہا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ثاقب عباسی‘ ڈاکٹر عرفان‘ تینوں ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان‘ نرسنگ سکول کی پرنسپل، الائیڈ ہیلتھ سائنسز‘ نسٹ یونیورسٹی‘ ایچ ای سی کے نمائندہ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر دیگر حکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین