• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے تنظیم نو کانو ٹیفیکیشن اگلے ماہ جاری ہو گا، بورڈ نان ایگزیکٹو کردار کا حامل ہو گا

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کی تنظیم نو کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن اگلے ماہ جاری کیا جا ئے گا۔ وفا قی کا بینہ نے سی ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری گزشتہ اجلاس میں دی تھی ۔ تنظیم نو کے تحت سی ڈی اے بورڈ نان ایگزیکٹو کردار کا حامل ہو گا۔ گیارہ رکنی بورڈ کے چھ ممبران نجی شعبہ سے لئے جائیں گے ، پانچ ممبرز حکومت نامزد کرے گی جو بلحاظ عہدہ ممبر ہوں گے۔ ممبران اپنے میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ بورڈ کا کردار پالیسی ساز اور مانیٹرنگ کا ہوگا۔ انتظامی سر براہ ایم ڈی ہوں گے جو سول سرونٹ ہوں گے ۔ ڈی جی باا ختیار ہوں گے اور براہ راست ایم ڈی کو جوابدہ ہوں گے۔
تازہ ترین