• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے اور انسانی حقوق کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے، وادی میں مسلسل 87 ویں دن بھی بھارتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندگی مفلوج ہے۔

اقوام متحدہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کول وِل  نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہائی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔

روپرٹ کول وِل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بڑے حصے میں اب بھی مبینہ طور پر کرفیو نافذ ہے۔ لوگوں کو پُرامن اجتماع، صحت، تعلیم کی سہولتوں اور مذہبی آزادی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی اطلاعات بھی ہیں۔

ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا کہ بھارت فی الفور لاک ڈاؤن ختم کرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق مکمل بحال کرے۔

تازہ ترین