• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننے میں تاحال ناکام

میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی وجہ جاننے میں تاحال ناکام


میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خون کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر 7 ہزار سے بڑھ کر 35 ہزار ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی صحت کے جائزے کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات پر غور کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ نے ادویات اور انجکشن کے باوجود پلیٹ لیٹس کے مناسب طور پر نہ بڑھنے کو بھی خطرناک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی سزا 8 ہفتوں کے لیے معطل

اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ سابق وزیراعظم کے خون میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ آرہی ہے، ذیابیطس اور دل کے عارضے سے طبی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اس تجویز پر اتفاق کیا ہے کہ دنیا بھر کے ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کی جائے اور ساتھ ہی بون میرو، پٹ اسکین اور لمپف نوڈز بائیو اپسی بھی کرائی جائے۔

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ادویات میں رد و بدل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی اسپتال میں ان کے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عیادت کی،آج نوازشریف کے دانتوں کا معائنہ بھی کیا گیا اور ان کے دو دانتوں کی فلنگ کی گئی۔

تازہ ترین