• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صحت پر عثمان بزدار کا عدالت میں موقف دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اسلام آباد ہائی کورٹ کے روبرو پیش ہوکر عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت منظوری کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت کو صوبے کی جیلوں میں قید شدید بیمار قیدیوں سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

پنجاب کی جیلوں میں 200 قیدی کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے قیدیوں کے جیل سے باہر علاج کے لیے جیل مینول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین