• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر آج دوحصوں میں تقسیم ہوجائیگا،تیاریاں مکمل

کراچی (نیوزڈیسک )مقبوضہ کشمیر آج دوحصوں میں تقسیم ہوجائیگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر آج دوحصوں میں تقسیم ہوجائیگا،تیاریاں مکمل


تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی طرف سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر آج 31اکتوبر 2019کو باضابطہ طور پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔

اس عمل کو کامیاب بنانے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڑے پیمانے پر جشن کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جموں اور وادی کے لیے گریش چندر مرمو کو اور لداخ کے لیئے آر کے ماتھر کو گورنر مقرر کیا ہے۔

جبکہ پہلے سے جموں کشمیر میں تعینات گورنر ستیا پال ملک کو گواکا نیا مقرر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اقدام کے بعد لداخ کے بودھ باشندوں کے لیے تشویش شدت اختیار کر گئی ہے۔

تازہ ترین