اسلام آباد( طاہر خلیل ) شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے اختلافات کے بعد سینیٹر خانزادہ خان نے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ،سینٹ میں پی پی ایک نشست سے محروم ، خیبر پختونخوااسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو مل جائیگی،انہوں نےگزشتہ روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا ،چیئرمین سینٹ نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کے بعد بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،قانون کے تحت اس نشست پر الیکشن کمیشن 30 روزمیں انتخاب کرانے کا پابند ہے سینٹ میں پی پی پی کے ارکان کی تعداد 19 ہے جو ایک نشست سے محروم ہو گئی،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر یہ نشست تحریک انصاف کو مل جائے گی ، چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران بھی پی پی کی قیادت نے خانزادہ خان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا اورانکے آصف علی زرداری سے اختلافات چل رہے تھے۔