لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنما مریم نواز کی درخواست ضمانت پر ان کے وکلا ءنے دلائل مکمل کرلیے، درخواست پر سماعت آج بھی ہو گی ،نیب کے وکیل جوابی دلائل دینگے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے تفصلی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا چوہدری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا، ایک عرصے سے مریم نواز کے پاس ملز کے کوئی شیئرز نہیں، 1991 میں جب چوہدری شوگر ملز قائم ہوئی تو اس وقت مریم نواز چھوٹی تھی ۔