• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان دینی مدارس کے طلبہ کو ڈھال نہ بنائیں ‘ سنی تحریک

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ فضل الرحمان اینڈ کمپنی کرپشن چھپانے کیلئے دینی مدارس کے طلبہ کو ڈھال نہ بنائے۔ مسئلہ کشمیر اور بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کسی انتشاری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام پیغام بتول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکولر ازم، لبرل ازم، کمیونزم اور دیگر نظام پاکستان میں فیل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر پیر محمد اجمل رضا قادری، علامہ عبدالرشید اویسی، پیر محمد مقدس امیر بادشاہ، محمد شاداب رضا نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین