• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو فٹبال سے زیادہ انسٹاگرام سے کمانے لگے

پرتگال کے معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر مارکیٹنگ کی پوسٹ کر کے فٹبال سے زیادہ کما رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک کروڑوں ڈالر زیادہ معاوضہ وصول کیا۔


ایک رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ برس فٹبال کھیل کر 3 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا جبکہ وہ انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالر وصول کررہے ہیں۔

رونالڈو کے کلب اور انٹرنیشنل کیریئر میں 700 گول


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو اسپانسرڈ پوسٹ کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کمالیتے ہیں اور وہ اب تک سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔


انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں رونالڈو کے بعد ارجنٹینیا کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جو سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا کی معروف ایپ انسٹاگرام پر رونالڈو کے 187 ملین فالورز ہیں،  یہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالووز رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔

تازہ ترین