• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے فضل الرحمٰن وعدے کی پاسداری کریں گے، فردوس عاشق


وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ سیاست کے میدان میں مقابلہ کرنے میں حکومت کو کوئی دقت نہیں ہے، امید ہے فضل الرحمٰن وعدوں کی پاسداری کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی ایسا عمل نا کریں جس سے دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو۔

فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ اسلام آباد میں مختلف سفارتخانوں کے 7ہزار افراد کی سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 80 سفارتخانے ہیں، 40 ممالک کے قونصل خانے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 7000 کے قریب ڈپلومیٹس اس وقت اسلام آباد میں ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ریاست اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین