• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کانووکیشن ریہرسل 6 نومبر کو ہوگی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سات نومبر کو ہونے والے پشاور یونیورسٹی کے سیشن 2016-17 کے کانووکیشن کی ریہرسل 6 نومبر کو ہوگی۔ کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کنوینر پروفیسر حسین شہید سہروری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ کو کانووکیشن کے موقع پر والدین ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ کانووکیشن میں 247 ڈگریاں اور 18 گولڈ میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔
تازہ ترین