• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماہا‘ شدت اختیار کرکے سائیکلون اسٹارم میں تبدیل

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سائیکلون ’ماہا‘ شدت اختیار کر کے سائیکلون اسٹارم میں تبدیل ہوگیا ہے۔

’ماہا‘ شدت اختیار کرکے سائیکلون اسٹارم میں تبدیل


یہ بھی پڑھیے: ’’کیار‘‘کیٹیگری 5میں تبدیل

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سائیکلون ’ماہا‘ کراچی کے جنوب مشرق سے 1140 کلومیٹر دور ہے۔

ماہا سائیکلون کے مرکز میں ہوائیں 90سے 110کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سائیکلون ماہا کیٹگری 3 کا سمندری طوفان بن سکتا ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو ماہا سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود سپر سائیکلون ’کیار‘ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور دم توڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کیار‘ آج دوپہر تک بنا کسی ساحل سے ٹکرائے سمندر میں ختم ہوجائے گا۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ ماہا کا رخ ابتدائی طور پر اومان کی جانب ہے، ماہی گیر آج سے سمندر میں جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال کی جانب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور  کم سے کم درجہ حرارت24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان اور ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔

تازہ ترین