• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏ ایشیا گیم چینجر ایوارڈ میرا نہیں سب کا ہے، ثناء میر

ایشیا گیم چینجر ایوارڈ میرا نہیں سب کا ہے، ثنا میر


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ ایشیا گیم چینجر ایوارڈ میرے اکیلے کی محنت نہیں، یہ ایوارڈ سب کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ آنے والی لڑکیوں کے لیے راستے آسان بناؤں تاکہ جو مشکلات ہمیں پیش آئیں وہ اُنہیں نہ آئیں۔

واضح رہے کہ ثناء میر کو امریکا میں ہونے والی تقریب کے دوران کرکٹ میں ان کی نمایاں خدمات اور بہترین پرفارمنس پر ’ایشین گیم چینجر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔

ایشیا سوسائٹی کی کوچیئر شین ہانگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی ثناء میر کے لیے حالات چیلنجنگ تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی محنت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو لیڈ کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ نوجوانوں کی صحیح سفیر ہیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ثناء میر نے تقریب میں علامہ اقبال کی نظم کا مصرعہ ’زندگی ہو شمع کی صورت خدایا میری‘ بھی پڑھا اور کہا کہ وہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کے نام کرتی ہیں جنہوں نے جنگ ہی دیکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پاکستان کے بجائے کشمیر میں پیدا ہوتیں تو یقینا وہ نہیں ہوتیں جو آج ہیں، یہ ایوارڈ وہ ان خواتین کے نام کرتی ہیں جو اسپورٹس سمیت ہر فیلڈ میں اپنے آپ کو منوانے کی کوشش کررہی ہیں اور وہ لوگ جو ماحول کے لیے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ایشیا کی نمایاں بزنس، اسپورٹس اور کلچر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین