صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔
گورنر ہاؤس لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مملکت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی اور چوہدری سرور نے اس موقع پر ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔