• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب چدھڑ پر مقدمہ ہونے کو مومنہ اقبال کی بہن نے ثبوت قرار دیدیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشہ اقبال نے کہا ہے کہ این سی سی آئی اے کا ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرنا بڑی کامیابی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمشہ اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے غیر جانبدار کارروائی کے احکامات دیے۔

رمشہ اقبال نے کہا کہ این سی سی آئی اے کا ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرنا معمولی بات نہیں، یہ ہمارے الزامات درست ہونے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو نئی درخواست بھی جمع کرائیں گے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اداکارہ کی بہن نے مطالبہ کیا کہ ثاقب چدھڑ اپنے الزامات اور کروڑوں روپے کے دعوے ثابت کریں تو ہم رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رمشہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ ثاقب چدھڑ نے قتل کی دھمکیاں دیں اور مجھے اور مومنہ کو دھمکی آمیز وائس نوٹ بھی بھیجے، سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پیڈ مہم بھی چلائی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں نے بلیک میلنگ کی اور دھمکیاں دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید