ہنگو میں سڑک کنارے نصب 10 کلو گرام کا اینٹی ٹینک بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے ہنگو کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔
ڈی پی او ہنگو کے مطابق خیساری کے علاقے میں بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بم کو ناکارہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔