اسرائیل نے امریکی حکام کی جاسوسی بڑھا دی، نگرانی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ تنازع پر ٹرمپ انتظامیہ کی خفیہ گفتگو سننا اور امریکی فیصلہ سازی کی انٹلی جنس معلومات اکٹھی کرنا ہے۔
امریکی محکمۂ دفاع پنٹاگون کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیل کی جانب سے امریکی حکام کی جاسوسی کے خدشے کا لیول بڑھا کر ’اہم‘ کر دیا ہے۔
ایک انٹرنل میمو کے مطابق اسرائیل کی انسانی جاسوسی اور تکنیکی معلومات اکٹھا کرنے کی صلاحیتیں ’نازک سطح‘ پر پہنچ چکی ہیں۔
دستاویز میں مخصوص واقعات کی ایک سیریز کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے امریکی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق امریکی جب بھی اسرائیل جاتے ہیں، تو معمول سے زیادہ احتیاط کرتے ہیں، کیوں کہ اسرائیلیوں کی شہرت ہے کہ وہ جاسوسی کرنے میں بہت جارح مزاج ہیں۔