• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مولانافضل الرحمٰن نے دوربین سےمارچ کے شرکاکاجائزہ لیا،اچکزئی کاپشتومیں خطاب، وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی

اسلام آباد (بلال عباسی) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کنٹینر پر پہنچ کر سب سے پہلے دوربین سے آزادی مارچ کے شرکاء کی تعداد کو دیکھا، نماز جمعہ ڈھائی بجے ادا کی گئی جس کے بعد ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ


جلسے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما ایک ایک کر کر کنٹینر کے قریب آتے رہے تاہم ان کے ساتھ آنے والے کارکنوں کو کنٹینر کے قریب تک نہ آنے دیا گیا، کنٹینر سے اعلان ہوتا رہا کہ ہر جماعت کے قائدین کو کنٹینر کے اوپر آنے کی اجازت ہو گی جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، طلال چوہدری اور دیگر کنٹینر کے نیچے کھڑے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے رہے۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور خطاب پشتو زبان میں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کیخلاف نعرے بازی بھی کی جاتی رہی "ہم اسلام آباد میں لے کر رہیں گے آزادی" سمیت کئی نعرے لگائے گئے تاہم نعرے بازی شروع ہونے پر کنٹینر پر سامنے کھڑے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پیچھے جا کر کھڑے ہو گئے۔

تازہ ترین