جنیوا ( رضا چوہدری ) خالصتان 2020 میں دنیا کے نقشہ پر ابھر ے گا ،یہ بات امریکہ ، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرے کے دوران کہی ،یورپ بھر میں مقیم کشمیر ی کمیونٹی نے بھی ان سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ کمیونٹی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں 88 روز سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے،خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے،بچوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔