حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوں سے ایک ڈینگی قابو میں نہیں آرہا‘ نریندر مودی کوکیسے قابوکریں گے‘اسلام آبادکنٹینر آبادبن چکاہے ‘ایران سعودیہ ثالثی سے پہلے وزیراعظم جہانگیرترین اورشاہ محمود قریشی کے درمیان صلح کرائیں‘25جولائی کے انتخابات کے نتائج طے شدہ تھے اس نتائج پر آنے والی حکومت نے عوام اورتاجرسب کومایوس کیاہے‘تاجروں کی کامیاب ہڑتال نے حکومت کوجھکادیاہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآبادمیں کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔