• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ،صدرورلڈبینک ملاقات ،2.77ارب ڈالرز کے منصوبوں پرگفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس کے ساتھ ایک اعلی سطحی کا اجلاس میں 2.77 ارب ڈالرز کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور 1.93بلین ڈالرز کے نئے منصوبوں کی منظوری حاصل کی، اِن میں گڈو، سکھر بیراجوں کی بحالی اور کراچی واٹربورڈکی ریومپنگ شامل ہے۔ ورلڈ بنک کے اراکین جنھوں نے وزیراعلی ہاس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ان میں ورلڈ بنک ساتھ ایشیا کے وائس صدر مسٹر ہرٹوگ شیفر ریجنل، ریجنل وائس صدر آئی ایف سی نینا اسٹائل کووک، وائس صدر ای ایف آئی شیلا پزربساگلو، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان الانگوان پیچامیتھو و دیگر شامل تھے۔ وزیراعلی سندھ کی معاونت چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کابینہ کے اراکین و مشیروں، چیئرمین پرسن پی اینڈ ڈی ناہید شاہ و دیگر نے کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج ملک کا نہایت ایک اہم بیراجوں میں سے ایک ہے اور اسے دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اسی طرح گڈو بیراج بھی صوبے کی زرعی معیشت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکھر پر ایک نئے بیراج کی تعمیر کی تجویز ہے۔
تازہ ترین