اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) جے یو آئی (ف) ،مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، اے این پی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ،جے یوپی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمعہ کے روز اسلام آ باد میں ہونے والے جلسہ عام کو سیاسی مبصرین نے شہریوں کی شرکت اور پر امن انعقاد کے اعتبار سے اسے ایک کامیاب سیاسی پاور شو قرار دیا ہے
جس میں ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے اور مو لا نا فضل الرحمٰن ، شہباز شریف، بلاول بھٹو ، محمود خان اچکزئی سمیت اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت نے ایک پلیٹ فارم پر حکومت کے خلاف جلسہ کیا۔
شرکاء کی تعداد بھی بہت زیادہ تھی جو دو دور تک پھیلی ہوئی تھی۔