سیؤل (نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے مشرقی علاقے میں ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7افراد لا پتہ ہو گئے۔
یون ہاپ خبر ایجنسی کے مطابق ، یہ حادثہ ڈوکڈو جزائر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک زخمی ماہی گیر کو لے کر جا رہا تھا۔
جائے حادثہ پر امدادی کاروائی شروع ہو گئی ہے ۔ وزیراعظم لی نک یون نے حادثے سے متعلق ضروری تحقیقات کروانےکی ہدایت دے دی ہیں۔