• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے کئی سال بعد پاکستان سے چاول کی خریداری شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کی رائس کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین اور ریپ کے سابق چئیر مین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور وزارت تجارت کی کوشش سے کئی سال بعد قطر کے حکومتی ٹینڈر میں پاکستان کو شامل کیا گیا اور پہلا ٹینڈر 4000 میٹرک ٹن چاول کیلئے جاری کیا گیا جو کہ ایک پاکستانی کمپنی کو ملا مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قطر کا دوسرا ٹینڈر جو کہ 48,000میٹرک ٹن چاول کا تھا صرف بھارتی تاجروں کیلئے مخصوص تھا ۔ انہوں نے وزارت تجار ت سے در خواست کی کہ اس ٹینڈر اور مستقبل کے تمام ٹینڈروں میں پاکستان کو شامل رکھا جائے۔
تازہ ترین