لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے ٹرین کے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید احمدصرف دوسری جماعتوں پر تنقید میں مصروف ہیں، اس حادثے پر بھی وہ خود کو بچانے کی کوشش کررہے، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاقی وزیر سے فوری استعفیٰ لیں، اس واقعے کی انکوائری کراکر ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔