• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ، منیر اکرم پاکستان کے مندوب تعینات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ اس سے پہلے بھی 6 سال تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اقوام متحدہ، منیر اکرم پاکستان کے مندوب تعینات


منیر اکرم کو ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

منیراکرم نے 1967 میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیار کی تھی، سفارتکاری کےمیدان میں غیرمعمولی کردار پر انہیں ’ہلال قائد اعظم‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

وہ اس سے قبل 2002سے 2008 تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے منیراکرم نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالا ہے جب پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجزہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں ، اس وقت پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں ہی میں چیلنجز درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ منیراکرم برسلز، ٹوکیو اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین