• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقشہ سازی کے دوران گھر کا ایک خاص گوشہ یعنی ’کچن ‘ آپ کی توجہ کا منتظرہوتا ہے ، جو کہ پورے گھر کا دل کہلاتا ہے۔ دور جدید کی بات کی جائےتو کچن کی تعمیر سے لے کر اس کی تزئین و آرائش تک تمام چیزیںباقاعدہ ایک آرٹ بن گئی ہیں۔ 

یہ ایک ایسا آرٹ ہے جو مشکل تسلیم کیا جاتاہے، اس حوالے سے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کچن لے آؤٹ نہ صرف جدید اور پر کشش ہوبلکہ بیک وقت فعال اور عملی بھی ہو۔ دوسری جانب کچن کا شیپ مکینوں کے جمالیاتی ذوق کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے یہ خاص توجہ اور غوروفکرکا متقاضی ہے۔

کچن لے آؤٹ

سب سے پہلا مرحلہ کچن کیلئے لے آؤٹ کا انتخاب کرنا ہے۔ نقشہ سازی کے دوران کچن لے آؤٹ کا انحصار کچن کے لیے مختص ایریا، جگہ کی دستیابی اور بجٹ پر منحصر ہوتا ہے۔ تعمیراتی ماہرین کے مطابق اگر آپ کے پاس کشادہ جگہ ہے تو آپ کچن کے لیے Uشیپ یا پھر آئرلینڈ شیپ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جدید کچن کی تعمیر کے لیے یہ دونوں لے آؤٹ مقبول ٹرینڈ میں شمار کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ جزیرہ نما کچن کا انتخاب کرتے ہیں تو یاد رکھیںکہ اس کے لیے 85 سے 92 سینٹی میٹر مثالی پیمائش ہے۔ لیکن اگر جگہ کم ہے تو آپ جزیرہ نما یا U شیپ کے بجائےL شیپ یا پھر گیلری نما کچن لے آؤٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

کچن کیلئےفرش

کچن کی تعمیر کے حوالے سے اگلا مرحلہ فرش کا انتخاب ہے۔ فرش کچن ہی نہیں کسی بھی عمارت کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ تاہم اس کے انتخاب کا مرحلہ بھی آسان نہیں کیونکہ مارکیٹ میں فرش کے لیے مواد کی درجنوں اقسام موجود ہیں، جن میں سے کسی ایک کو منتخب کرتے وقت آپ کو سمجھداری سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

ماضی میں یہ بات عام تھی کہ فعالیت یا خوبصورتی میں سے کسی ایک کو چنا جائے ،لیکن اب کچن کے فرش کے لیے آپ دونوں چیزوں کا انتخاب ایک ساتھ کر سکتے ہیں۔ فرش کے لیے بطور مواد لکڑی ہو یا ٹائل، دونوں ہی پائیدار اور ٹرینڈ کا حصہ ہیں جبکہ دیگر مواد میں پی وی سی(وینائل)، لینولیم اور قدرتی پتھربھی منتخب کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ ٹائل کا انتخاب کرتے ہیں تو ڈیزائن اور ٹرینڈ کے ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ

٭ یہ مواد دیرپا ہو اور جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔ فرش کے لیے سرامک یا پورسلین جیسے مٹیریل بہتر انتخاب ثابت ہوتے ہیں۔

٭بڑے سائز کی فلور ٹائلز کا انتخاب کرکے کچن کے سائز کو بڑا دِکھایا جاسکتا ہے۔

٭ہموار یا چمکیلی ٹائلز کے مقابلے میں ٹیکسچرڈ یا میٹ والی ٹائلز کم پھسلنے والی ہوتی ہیں۔

٭گلاس موزائیک ٹائلز اپنی کارکردگی، آرام اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے لحا ظ سے بہترین انتخاب ہوتے ہیں۔

کیبنٹس کا انتخاب

کچن کی تعمیر یا تزئین نو کے دوران دوسری اہم چیز کچن کیبنٹس کا انتخاب ہے۔ یہ ایک عام سے کچن کو بھی چمکدار اور جدید طرز سے آراستہ کرسکتا ہے۔ کیبنٹس کی تیاری کے حوالے سے درج ذیل مواد آپ کے کچن کے لیے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

لکڑی کی کیبنٹس:کچن میں کیبنٹس بنوانے کے لیے سالہا سال سے لکڑی کو خاص مواد کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔لکڑی ایک کمال کا میٹریل ہےجو بیک وقت شاندار، آرام دہ اور سجاوٹی لگتا ہے۔ تعمیراتی ماہرین کے مطابق اگر بجٹ کم ہو تو اخروٹ اور چیری کی لکڑی کے بجائے پائن، اوک اور میپل کی لکڑی استعمال کی جائے کیونکہ یہ مناسب داموں میں مل جاتی ہے۔ دوسری جانب لکڑی کے ساتھ نت نئے مواد کا استعمال کرتے ہوئے بھی کچن کو جدت اور انفرادیت بخشی جاسکتی ہے۔مثال کے طور پر آپ لکڑی کے ساتھ کسی بھی قسم کا مواد (مثلاًگلاس، اسٹین لیس اسٹیل وغیرہ) استعمال کرسکتے ہیں ۔

گلا س کیبنٹس : لکڑی کے علاوہ شیشوں سے تیار کردہ کیبنٹس نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ چھوٹے بڑے تمام گھروں کی زینت بنتے ہیں۔ کچن کیبنٹس کے لیے ضروری اور ٹرینڈی مواد میںگلاس مٹیریل بھی خاصا مقبول ہے۔ اگرچہ گلاس دیگر مواد کے مقابلے تھوڑا مہنگا ثابت ہوتا ہے لیکن کچن کو لگژری لک دینے کے حوالے سےکوئی اور مواد گلاس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔

پرنٹڈ اور مختلف رنگ والے کیبنٹس:مختلف اور شوخ رنگوں سے تیار کردہ کیبنٹس رواں برس کا ایک مقبول ٹرینڈ ہے۔ اس ٹرینڈ پر عمل کرنے کے لیے آپ گہرے یا ہلکے دونوں قسم کے شیڈز کا استعمال کرسکتے ہیں، مثلاًنیلے اور سفید رنگ کا امتزاج کیبنٹس کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ پرنٹڈ کیبنٹری کی بات کی جائے تو یہاں گہرے رنگ کے کیبنٹس ٹرینڈز کا حصہ ہیں، جن میں مکینوں کی جانب سے سرخ، اورنج اور مرجنڈا جیسے شوخ رنگوں کاا نتخاب زیادہ عام ہے۔

کچن کاؤنٹر

کاؤنٹر ٹاپ بھی کچن میں مرکزی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہی نہیں، یہ کچن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز ہے اور اسے آئے روز تبدیل بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے کچن کی تعمیر کے دوران کچن کاؤنٹر کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کراور سہولت کے مطابق کیا جاناچاہیے۔

٭کاؤنٹر ٹاپ کے لیے بطور مواد گرینائٹ ایک بہترین انتخاب ہے۔ گرینائٹ گہرے رنگ کا پائیدار اور دیر تک چلنے والا پتھر ہوتا ہے، جس پر خراش یا داغ دھبے بھی کم پڑتے ہیں۔ گرینائٹ کی قیمت کا انحصار اس کے رنگ ،قسم اور سائز پر ہوتا ہے۔

٭کچن کاؤنٹر کے لیے ماربل کا انتخاب بھی پائیدار اور بجٹ فرینڈلی ہوسکتا ہے۔ ماربل عموماً گرے، وائٹ یا کریم کلر کا ہوتا ہے اور اس کے اندر گہری رگیں ایک رخ سے دوسرے رُخ جاتی نظر آتی ہیں۔ تعمیراتی ماہرین کے مطابق ماربل کاؤنٹر ٹاپ سے بڑھ کر جدید ،خوبصورت اور کارآمد کچھ نہیں۔

تازہ ترین