امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال نہیں ہوا تھا، امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل سے غزہ میں خوراک کے مراکز سے متعلق بات کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے دو روز پہلے بات ہوئی تھی۔
انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ میں خوراک کی تقسیم مناسب انداز میں کرنا چاہتےہیں، اسرائیل نہیں چاہتا کہ حماس امداد یا وہاں جانے والا پیسہ چوری کرے۔ غزہ کے بچوں تک خوراک پہنچائیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لندن کے میئر ایک بدتمیز آدمی ہیں۔