• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

اعجاز چوہدری—فائل فوٹو
اعجاز چوہدری—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن 21 اگست کو ہو گا۔

جاری شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی یکم سے 2 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اگست کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 11 اگست تک کیا جائے گا، کاغذاتِ نامزدگی 13 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق پولنگ 21 اگست کی صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔

واضح رہے کہ اعجاز چوہدری جنرل نشست پر پنجاب سے سینیٹ کے رکن تھے۔

قومی خبریں سے مزید