• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروتی کا والد کمل ہاسن کیلئے جذباتی پیغام

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ہندی اور ساؤتھ فلموں کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے والد کمل ہاسن کے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔ 

واضح رہے کہ کمل ہاسن جو خود بھی ساؤتھ اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار کے ساتھ ساتھ فلم ساز اور سیاستداں بھی ہیں، وہ حال ہی میں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

شروتی ہاسن نے نوٹ میں والد کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا: راجیہ سبھا میں آپ کو حلف اٹھاتے ہوئے دیکھا، جب آپ کی مخصوص آواز ایوان میں وقار اور قوت کے ساتھ گونجی تو یہ ایک ایسا لمحہ تھا جو ہمیشہ کے لیے میرے ذہن پر نقش ہو گیا۔ 

انہوں نے مزید لکھا: ہمیشہ کی طرح  میں آپکی خوشیوں اور تمام خواہشات کی تکمیل کی دعا کرتی ہوں۔ آپ کے لیے ہمیشہ محبت۔

اپنے انسٹاگرام پر والد کی ایک تصویر کے ساتھ یہ نوٹ موجود ہے۔ جبکہ تصویر میں وہ والد کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔  

کیپشن میں شروتی ہاسن نے لکھا: میرے پیارے پاپا آج آپ کے نئے سفر کا آغاز ایک باہمت نئی دنیا کی جانب ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید