• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے برطانوی اعلان مسترد کر دیا

فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے کا برطانوی اعلان اسرائیل نے مسترد کر دیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل برطانیہ کے وزیرِاعظم کے بیان کو مسترد کرتا ہے، برطانوی حکومت کے مؤقف میں تبدیلی فرانسیسی اقدام اور داخلی سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کا مؤقف حماس کے لیے ایک انعام کے مترادف ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ لندن میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی برابری نہیں ہے، حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ برقرار ہے، حماس جنگ بندی اور غزہ کی حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر راضی ہو۔

اس سے پہلے فرانس بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید