پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل کا انتظار کیوں کررہی ہے آج ہی استعفیٰ دے دے، پھر دو دو ہاتھ کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر دھر نا دینا چاہتی ہے تو دے انہیں کوئی نہیں روکے گا تاہم اگر سڑکیں بند کرنے یا پھر ہنگامہ آرائی کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت ان سے نمٹنا جانتی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے وزیر اعظم سے زبردستی استعفیٰ لینے سے متعلق بیان پر عدالت جائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے تو انہیں چیلنج بھی کیا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑکر دیکھ لیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل کے تحت اجتماعی استعفے زیر غور آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں، اس کے علاوہ ہم سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔