• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل کا تیمور تالپور پر حملے کا الزام

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کنری میں پیپلز پارٹی کے تیمور تالپور کی جانب سے حملے کا الزام لگایا ہے۔ پریس کانفرنس میں ان جے یو ایف کے جلسے کے بارے میں کہنا تھا کہ عجیب لوگ ہیں کوئی جھولے جھول رہا ہے تو کوئی کبڈی کھیل رہا ہے۔

انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا تیمور تالپور بہت بڑا مافیا ہے، سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کنری گیا تھا کہ مجھ پر تیمور تالپور نے حملہ کیا ہے جس کی میں ایف آئی آر بھی درج کراؤں گا۔

رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی بلاول ہاؤس میں ہوئی ہے، حملے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے تیمور تالپور کو ہیلی کاپٹر بھیج کر بچایا۔

جے یو آئی (ف) آزادی مارچ سے متعلق جلسے کے بارے میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہم ڈیزل بریانی اور حلوہ دیتے ہیں، یہ عجیب لوگ ہیں کوئی جھولے جھول رہا ہے کوئی کبڈی کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جلسے اور جے یو آئی (ف)کے جلسے میں فرق ہے، پی ٹی آئی کا جلسہ کرپشن کے خلاف تھا لیکن اس جلسے میں مولانا سارے کرپٹ لوگوں کو بچا رہے ہیں۔

تازہ ترین