• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کی مولانا سے معاملات حل کرنے کی درخواست

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الٰہی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمٰن کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے پرویز الہٰی کو مثبت پیغام کا اشارہ دیا گیا ہے ۔

دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کسی فیصلے کی جلدی نہیں کریں گے، عبدالغفور حیدری

جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں حکومت کو دی جانے والی 2 دن کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں اراکین نے رائے دی ہے کہ ہمیں یہاں بیٹھ کر دیگر جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔

جے یو آئی (ف) کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج جلسہ گاہ میں اہم فیصلوں کا اعلان بھی کریں گے۔

تازہ ترین