• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا خبروں سے متعلق شاہین آفریدی کی لب کشائی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی توجہ سوشل میڈیا پر منفی خبروں پر نہیں بلکہ کھیل پر ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف منفی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میدان کے باہر ایسی منفی خبریں آتی رہتی ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ ان پر توجہ نہ دوں۔

ٹیم میں اپنی مستقل جگہ سے متعلق بات کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے کے لیے ٹیم میں دیگر کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اس لیے میری توجہ صرف پرفارمنس پر رہتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی جلد آسٹریلیا جائیں گے جہاں وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اپنی فٹنس مسائل سے متعلق تمام خبروں کو رد کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک فرسٹ کلاس میچ میں بھی شرکت کی تھی جس کی وجہ سے ان کی فٹنس میں مزید بہترین آئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں فٹنس کے مسائل نہیں ہیں، جبکہ اپنی فٹنس دوبارہ بحال کرنے کے لیے انہوں نے 113 اوورز کروائے۔

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے لیے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ اس سے قبل انہیں ڈینگی بخار سے بھی نبردآزما ہونا پڑا تھا۔

وہ ورلڈکپ کے بعد سے اب تک قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

تازہ ترین