لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد رمحمد شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا اہم اجلاس آج بروز پیراپنی رہائشگاہ پر طلب کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کی اب تک کی صورتحال او رآئندہ کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اجلاس سے قبل سروسز ہسپتال میں زیر علاج پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ہدایات بھی لیں گے۔