لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج (پیر) کو سنایا جائے گالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کے حق میں دلائل دئیے گئے۔