کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد میں شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حددو شیر پاؤ کالونی ہلال پاکستان اسکول کے قریب فرین شاہ نامی شخص کی شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچے گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے،انھیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایک بچےنے دم توڑ دیا،اسپتال میں جاں بحق بچے کی شناخت15سالہ مدثر ولد غلام عباس جبکہ زخمی بچے کی شناخت 12سالہ ابرار ولد اشفاق کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او امین کھوسہ کے مطابق کے مطابق شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار عزیر ولد شوکت علی اسٹیل ٹاؤن تھانے میں تعینات ہے،اس نے اپنے کزن کے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی ،پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔