حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ شاگرد اتحاد کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں سماجی تنظیموں کے کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالیہ بخشل تھلو، امرتا سومرو و دیگر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طالبات غیر محفوظ ہیں کیونکہ آئے روز طالبات کو جنسی ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی بے حسی نے طالبات کا مستقبل تاریک کرنے کے دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔