• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا 2 منٹ کا متاثر کُن ویڈیو پیغام


نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے حکومت میں دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں دو منٹ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی دو سالہ کارکردگی کی تفصیل بیان کی۔

دو سال سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز آرڈرن نے دو منٹ کی ویڈیو میں تیز رفتاری سے کچھ یادگار کامیابیوں کو سمیٹنے کے لمحات شیئر کیے ۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کی فہرست میں ماحول، صحت، شرح خواندگی و ملازمت کے حوالے سے کئے گئے کاموں کا تذکرہ کیا۔


جیسنڈا دنیا کے مشہور وزرائے اعظم میں سے ایک ہیں۔ اُن کی یہ متاثر کُن ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہے ۔

جیسنڈا نے اپنی ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ رواں ہفتے اُن کی حکومت کے دوسال مکمل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال کی مدت مکمل ہونے پر میری ٹیم نے  چیلنج کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال کی کارکردگی دو منٹ میں پیش کریں، تو اس دو منٹ کی ویڈیو میں مختصراً موجودہ حکومت کی کامیابیاں شیئر کروں گی۔

جیسنڈا نے شروع کے 30 سیکنڈ میں کہا کہ انہوں نے اپنےدور حکومت میں 92 ہزار ملازمتیں ،دو ہزار دو سو سرکاری گھر، 14 ملین درخت، کینسر کے علاج میں سہولت، پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کو سستے علاج کی سہولت، ایک لاکھ سے زائد بچوں کے لیے اسکول کے انتظام کے علاوہ بے روز گاری کی شرح کو گزشتہ 11 سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیے: خراج تحسین جیسنڈا آرڈرن

آرڈرن کی فہرست یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے سانس لینےکا وقفہ لیے بغیر اپنی گفتگوجاری رکھی۔

انہوں نے اپنی حکومت کے دو سال میں نیوزی لینڈ میں ماحول کو صاف رکھنے کے لیے بہت کام کیا۔

انہوں نے پلاسٹک پر پابندی ، جنسی تشدد ، چائلڈ لیبر کے قوانین، اسکول میں بچوں کے لیے مفت لنچ اور دیگر کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ٹائم دیکھا اور کہا کہ 2 منٹ 56 سیکنڈ، مگر یہ ایک زبردست فہرست ہے۔

ہفتے کے روز جیسنڈا آرڈرن کے فیس بک پیج سے جاری اس ویڈیو نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

جیسنڈا کی اس ویڈیو کی تعریف میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی یہ ویڈیو 48 گھنٹوں میں برطانیہ سے پاکستان تک پہنچ چکی ہے۔

جیسنڈا کی دو سالہ کارکردگی کو بےحد سراہا جارہا ہے۔

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے جیسنڈا کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے  اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی آفیشل کو ٹیگ کیا اور کہا کہ انہیں بھی پاکستان کی موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مشتمل ایک ویڈیو کا انتظار ہے۔

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک نے بھی اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیا۔

ہیلن کلارک نے لکھا کہ ایسے وقت کہ جب دنیا کے بیشتر ممالک میں مظاہرے جاری ہیں، نیوزی لینڈ کی ترقی قابل تعریف ہے۔

تازہ ترین