• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا 4 سال کیلئے انتظار فرمائیں، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے، ابھی چار سال کے لئے انتظار فرمائیے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خود سنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بنیاد احساس پر قائم ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی زیرصدارت ایک طرف ملکی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور خوشحالی کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے تو دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟

تازہ ترین