لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بحرین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے اس دورے سے پاک بحرین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،پاکستان پوری دنیا خصوصا عرب ممالک سے بہتر تعلقات کا حامی ہے وہ بحرین کے دورے سے واپسی پرجماعتی عہدے داروں اور دیگر وفود سے گفتگو کر رہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے نزدیک بدامنی اور غربت کا خاتمہ عالمی دنیا کا ایجنڈا ہو نا چاہیے کیونکہ دنیا کا ہر انسان انھی دوباتوں کا حل مانگتے ہیں اس حوالے سے عالمی اداروں کو اپنی پالیسیوں پر غور کر نا ہو گا اور دوہرا معیار کا فلسفہ ختم کر نا ہو گا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ان میں امن ومحبت کا پیغام دیا جا رہا ہے یہاں سے نکلنے والے افراد اسی پیغام کو پھیلانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے وطن کی سلامتی اور استحکام کے لیئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔۔