ملتان (سٹاف رپورٹر) آصف زرداری رہائی کمیٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سلیم الرحمٰن میو ،آصف فرید کلیانی ،سلیم شہزاد،مغیث شہزادہ بھٹو ،نذیر کاٹھیا ،ملک سعید اختراور ملک ظفر اقبال اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے جنوبی پنجاب کے دورےسے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر سلیم الرحمٰن میو نے اعلان کیا کہ 7نومبر کو آصف زرداری کی صحت یابی اور فریال تالپور سمیت گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے پنجاب بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔