ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ چہارم کی مختلف اسامیوں پر بھرتی کے لئے فزیکل اور سکل ٹیسٹ شروع ہوگئے، سگنل معاون،کیرج اینڈ ویگن معاون،لوکو معاون، معاون پاور سپلائی،معاون سگنل ڈیزل،پمپ معاون، اور آر ٹی ایل معاون کی بھرتی کیلئے بلائے گئے 2000 امیدواروں میں سے 879 امیدوار حاضر ہوئے جن میں سے 133 کامیاب قرار پائے،اس موقع پر ڈی ایس امیر محمد داود پوتا اور ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر نے ریلوے گرائونڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔