• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں تین روزہ کریمنالوجی کانفرنس شروع ہوگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی میں دوسری تین روزہ قومی کریمنالوجی کانفرنس شروع ہو گئی، افتتاحی روز ملک بھر سے آئے ہوئے مندوبین نے 16 مقالے پیش کئے، افتتاحی سیشن کے موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین پروفیسر قبلہ ایاز مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جرائم کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور درسگاہوں کے درمیان موثر رابطوں اور بروقت تعاون کر نے کی ضر ورت ہے ۔ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر جوہر علی نے جرائم کے حوالے سے انفرادی اور سماجی غیر نارمل عوامل کو سمجھنے اور پرکھنے پر زور دیا اور کہا کہ قوانین سمجھنے سے زیادہ جرائم کی بیخ کنی اور تدارک پر کام کرنا ہوگا ۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر بشارت حسین نے اور پروفیسر سارہ صفدر نے کہا کہ کریمنالوجی کے شعبے سے امید وابستہ ہے کہ وہ علم اور عمل کے فرق کو ختم کرنے میں مثبت کردار کو آگے بڑھائے گا ۔ ڈائریکٹر نیب نوید حیدر زاہد نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر برائے ڈرگ کنٹرول احمد طارق نے کہا کہ ڈرگ کے شکار افراد کیلئے مربوط پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین