• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول ملتان میں ڈرائیونگ

عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول ملتان کی سڑک پر ڈرائیونگ


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملتان کے دورے کے دوران بغیر پروٹوکول کے ایک ہی گاڑی میں شہر میں ایک عام شہری کی طرح گھومتے نظر آئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ملتان کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول کے ایک عام شہری کی طرح گھوم رہے ہیں۔

عثمان بزدار کو پچھلے دنوں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ درجن سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ لاہور کا دورہ کرتے دکھائی دیے تھے جبکہ اس مرتبہ اولیاء کے شہر ملتان کے دورے کے دوران وہی عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے خود ہی اکیلے گاڑی چلاتے شہر بھر میں گھوم رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاہ لینڈ کروزر بغیر پولیس موبائل کے سڑکوں پر گردش کرتی دیکھی جاسکتی ہے۔

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کئی مرتبہ پچھلی حکومتوں پر وی آئی پی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر کھلے عام تنقید کی گئی جبکہ اب خود اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی نے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے لیے ممتاز شخصیات کے ساتھ ضرورت سے زیادہ پروٹوکول ختم کردیا ہے۔

تازہ ترین