• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اگر والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی‘

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے والد کو کچھ بھی ہوا تو یہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’صدر آصف علی زرداری کو ابھی تک ماہر ڈاکٹروں اور اُن کے ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔ ہماری فیملی اُن کی صحت کے بارے میں بے حد فکر مند ہے۔ ‘

بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ ’اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو یہ حکومت ذمہ دار ہو گی۔ ‘

دوسری جانب بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’چھ ماہ ہوگئے اور میرے والد کو ان کے ڈاکٹرز تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔ حکومت جان بوجھ کر اپنے ہی سرکاری ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کی معلومات فراہم نہیں کررہی۔ ‘

آصفہ بھٹو نے لکھا کہ ’صدر آصف زرداری ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کے ساتھ ذیابطیس سے متاثرہ دل کے مریض بھی ہیں۔ ہمیں صدر زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم عدالت جائیں گے تاکہ ذاتی معالجین کو صدر زرداری کے علاج کے لیے رسائی دی جائے۔‘

یہ بھی پڑھیے: زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہیں

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہیں تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے، سابق صدردو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین