• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں سے نکالنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلانے کا وعدہ کیا تھا، اس وعدے کی تکمیل جنوبی پنجاب میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز سے پورا ہونے کو ہے۔

بزدار حکومت نے چند ماہ قبل قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور اب راولپنڈی کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان میں بھی سیف سٹی کے منصوبے پر کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ اب سے جنوبی پنجاب کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی جا رہی ہے، جس کے تحت جنوب کا بجٹ جنوب کے عوام پر ہی لگے گا، سیف سٹی کا یہ منصوبہ اس وعدے کا عملی نمونہ ہے۔

جنوبی پنجاب میں سیف سٹی پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور میں بھی سیف سٹی منصوبے فعال بنائے جائیں گے۔

تازہ ترین